Home / اہم ترین / آئی ایس پی آر کاعوامی آگاہی کے لیے پیغام

آئی ایس پی آر کاعوامی آگاہی کے لیے پیغام

آئی ایس پی آرنے عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میںکہا گیاہے عوام کو بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کررہے ہیں ،شہری جعلی لوگوں سے محتاط رہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیاہے جعلساز افراد عوام سے مردم شماری کے بہانے سے فون کال کرکے ان کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ نمبر پوچھ رہے ہیں۔عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے ایسا کوئی ٹیلی فون رابطہ نہیں کیا جارہاہے۔عوام سے درخواست ہے کہ ایسے جعلسازوں کی ٹیلی فون کالز کو جواب نہ دیںجبکہ مسلح افواج کے نمائندے کے روپ میں کال کرنے والے کےخلاف ہیلپ لائن 1125 اور 1135 پر رپورٹ کریں۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: