Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / امریکی سفیرکو مسلمانوں کےخلاف بیان پر معذرت کرنا پڑگئی

امریکی سفیرکو مسلمانوں کےخلاف بیان پر معذرت کرنا پڑگئی

نیدر لینڈز میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کےخلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑگئی، ہوکسٹرا نےکہا تھا مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔ہوکسٹرا نےکہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری ہوگئی،سیاستدانوں کوجلایاجارہاہے۔امریکی سفیرپرنیدرلینڈزمیں صحافیوں نےسخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندارہیں توکیا اس سیاستدان کانام بتائیں گےجسےجلایاگیا۔جلائےگئےسیاستدان کانام پوچھنےپرامریکی سفیرنے خاموشی اختیارکرلی۔سفیرسےصحافی نے کہا کہ یہ نیدرلینڈزہے،یہاں سوالوں کاجواب دیناپڑےگا۔امریکی سفیرنےماضی میں دیےگئےبیان کو آخرکار غلط مان لیا۔ہوکسٹرانے اعتراف کیا کہ میں غلطی پرتھا،یادنہیں غلطی کیسےہوئی مگروہ غلطی تھی۔امریکی سفیر نے برطانوی اخبارکوانٹرویومیں کہا کہ ممالک کانام لیتےہوئےکچھ گڑبڑہوگئی تھی۔غلطی کااعتراف کرنےکےباوجودہوکسٹرایہ نہ بتاسکےکہ سیاستدان کوکس ملک میں جلایاگیا۔

About Admin

Check Also

Chaudhary Nisar

چوہدری نثار نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کئے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا ہے کہ سابق وزیرِداخلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: