Home / اہم ترین / اماراتی سفیر نے بیوہ پھل فروش کو حیرت زدہ کردیا

اماراتی سفیر نے بیوہ پھل فروش کو حیرت زدہ کردیا

پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اسلام آباد میں پھل فروش بیوہ خاتون کی مدد کرکے اسے حیرت زدہ کردیا۔چند روز قبل  خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے اسپیکر جلال شیرازی نے ٹوئٹر پر ایک تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اس خاتون کا نام یاسمین ہے اور اس کا شوہر انتقال کرچکا ہے، اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو اسکول میں پڑھتے ہیں، بچوں کو پالنے کے لیے اس خاتون کے پاس پھل فروشی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے‘۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹوئٹ پر صارفین نے اظہار ہمدردری کرتے ہوئے خاتون کی مالی معاونت کا عزم کیا ساتھ ہی اسلام آباد میں واقع یو اے ای کے سفارت خانے نے بھی ٹوئٹ کا نوٹس لیا اور پاکستان میں تعینات اماراتی سفیر حماد الزعبی بغیر پروٹوکول کے ایک عام سے خریدار بن کر کے خاتون کے ٹھیلے پر پہنچ گئے اور فروٹ کی خریداری کی۔ خاتون اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئی جب اسے بتایا گیا کہ یہ کوئی عام پاکستانی شخص نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کا سفیر ہے جو اظہاریکجہتی اور مدد کے لیے خصوصی طور پر آپ سے خریداری کے لیے آیا ہے۔اماراتی سفیر نے خاتون پھل فروش کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو بعد ازاں یو اے ای سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر شیئر کیں تو صارفین نے اس اقدام کو خوش کن قرار دیتے ہوئے اماراتی سفیر کی تعریف کی۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: