Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی اور داعش سے ہے۔ ہلاک شدگان میں لشکر جھنگوی کا کمانڈر مولوی اسحاق اور ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر حکیم اللہ محسود کا گن مین نذر بھی شامل ہے۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: