Home / اہم ترین / کراچی میں لاپتہ 10 سالہ بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی میں لاپتہ 10 سالہ بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی: برنس روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ عثمان گھر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ سے 10 سالہ بچہ عثمان مدرسے سے گھر واپسی پر لاپتا ہوگیا تھا۔ قصور میں قتل زینب کی طرح عثمان کی والدہ بھی عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔ بچہ غائب ہونے پر اہل خانہ و اہل محلہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرادیں، ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بھی معطل کردی۔عثمان آج صبح سویرے گھر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ بچے کے تایا انصار نے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو پیدل لے گیا تھا، عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔ عثمان کی گمشدگی کے خلاف احتجاج میڈیا پر نشر ہوتے ہی آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کی۔اہل خانہ کے مطابق 10 سالہ بچہ عثمان 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، وہ قرآن حفظ کررہا ہے اور اب تک 22 پارے حفظ کرچکا ہے۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: