Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

لاہور: پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔مطابق بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو 2018 کے عام انتخابات سے عملی سیاست کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔ پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ بھٹو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے انتخاب لڑیں گی۔ آصفہ بھٹو اگلے ماہ تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر کو پہنچ جائیں گی۔آصفہ بھٹو لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے عملی سیاست شروع کریں گی جب کہ ٹنڈوالہیار کا حلقہ این اے 223 بھی آصفہ بھٹو کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ انتخابات لڑنے کیلئے آصفہ بھٹو کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈوالہیار میں ووٹ کا اندراج ہے۔ دونوں نشستوں سے کس نشست پر الیکشن لڑانا ہے اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: