Home / اہم ترین / وی آئی پی موومنٹ کے خلاف چیف جسٹس کا عملی اقدام، بغیرپروٹوکول مزارقائد پر حاضری

وی آئی پی موومنٹ کے خلاف چیف جسٹس کا عملی اقدام، بغیرپروٹوکول مزارقائد پر حاضری

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بغیر پروٹوکول کے مزار قائد پرحاضری دی۔ کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف پہلا عملی اقدام کرکے مثال قائم کردی۔ چیف جسٹس بغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد گئے اور حاضری دی، جب کہ ان کے دورے کے موقع پر شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بدستور رواں دواں رہی۔دورے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جوڈیشل اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں، میں آج صبح مزار قائد پر اکیلا گیا اور وہاں حاضری دی، کیا ہمیں علم ہے کہ قائدِ اعظم نے کس محنت سے ملک بنایا؟ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: