Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے نتیجہ وہ خود دیکھے گا، ترجمان پاک فوج

بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے نتیجہ وہ خود دیکھے گا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ناکام ہوچکا ہے جب کہ بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے پاکستان مخالف بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمے دارانہ  ہے، آرمی چیف فور اسٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف ایک ذمے دارانہ تقرری ہوتی ہے، اس قسم کے غیر ذمے دار بیانات اہم عہدے والوں کو زیب نہیں دیتے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا جب کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنارہا ہے لیکن اس میں بھی وہ ناکام ہوچکا ہے اور اگر بھارت روایتی جنگ کے ذریعے ہم پر بھاری ہوسکتا تو اب تک ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیشہ وارانہ فوج، ذمہ دار جوہری ریاست اور تحمل کرنے والی قوم ہیں اور پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی طرف سے آنے والے خطرات کیلیے ہے جب کہ ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت بھارت کو حملہ کرنے سے روک رہی ہے۔واضح رہے بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے۔

About Admin

Check Also

سینیٹ اجلاس؛ پارلیمنٹیرینز نے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: