Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / لاہور ائرپورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بچے سمیت 3 افراد گرفتار

لاہور ائرپورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بچے سمیت 3 افراد گرفتار

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورسز (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان مجید احمد اور شمیم اختر ایمریٹس ائیر کی  پرواز 623 سے جدہ جارہے تھے اور انہوں نے ہیروئن تھرماس میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ فیملی کے ہمراہ محمد ازان نامی بچہ بھی ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2 روزقبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک جانے والی غیرملکی دوشیزہ کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے تھی۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: