Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سیف علی خان نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی

سیف علی خان نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان نے سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی اداکار سیف علی خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور ان کی فلمیں مسلسل ناکامی کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں ’ریس تھری‘ کا انتظار تھا مگر بالی ووڈ کے سلطان نے اس فرنچائز پر بھی قبضہ جمالیا اور یوں پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چھوٹے نواب کو ’ریس تھری‘ سے باہر کردیا گیا تاہم سیف علی خان نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کرڈاالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو نہیں بلکہ اسکرپٹ کو قرار دیا، اداکار کا کہنا تھا کہ فلمساز رمیش تورانی نے ان سے کہا تھا کہ اس بار وہ بالکل ہٹ کر اسٹوری بنارہے ہیں جب کہ انہیں فلم میں کردار کی آفر کی گئی تھی مگر وہ انہیں پسند نہیں آیا، اس لیے ’ریس تھری‘ کے بجائے دیگر فلمیں کرنے کو ترجیح دی۔ چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ سلمان خان اس وقت انڈسٹری میں سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔واضح رہے ریس کی پہلی دونوں فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور، اکشے کھنہ، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، جیکولین فرننڈس سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے۔

About Admin

Check Also

chiefjusticesaqibnisar

چیف جسٹس نے تنخواہ لینے سے انکار کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔ سپریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: