Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل خارج کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے خاتمے کا ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل خارج کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے خاتمے کا ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا۔عدالت عظمیٰ نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ایم ڈی سی چلانے کے لیے ایڈہاک باڈی تشکیل دیدی، جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کمیٹی کے چیئرمین تعینات جب کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کے وائس چانسلر، وی سی خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل بولان میڈیکل کالج، وی سی نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، وی سی سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی سمیت سرجن جنرل آف آرمی اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ایڈہاک کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ینگ ڈاکٹرز بلاوجہ ہڑتال نہیں کریں گے جبکہ ہم ڈاکٹرز کو نظر انداز نہیں کریں گے اور ان کے مفاد کو دیکھیں گے، ایڈہاک کمیٹی کونسل میں کام کرے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات تک نوجوان ڈاکٹرز میرے ساتھ ہیں، ینگ ڈاکٹرز نے مجھ سے ہڑتال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے لہذا ینگ ڈاکٹرز اپنے وعدے پر قائم رہیں ہڑتال نہ کریں۔

About Admin

Check Also

بھارت؛روسی خاتون سیاح کیساتھ 6افراد کا مبینہ گینگ ریپ

نئی دہلی (فارن ڈیسک )بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: