Home / اہم ترین / سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے

سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے جاری نوٹسز واپس لے لئے ہیں۔سپریم کورٹ میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی خصوصی لارجز بینچ نے کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے مابین ہوتا ہے لیکن جن ججز پر سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتحار حسین چوہدری کا انتقال ہوچکا ہے اور باقی ججز بھی اب اپنے عہدوں پر نہیں رہے جب کہ معاملہ بھی 10 سے 11 سال پرانا ہوچکا ہے لہذٰا عدالت  اس معاملے میں مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی اور نوٹس واپس لے رہی ہے۔واضح رہے کہ پی سی او پر حلف لینے والے ججز میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری بھی شامل تھے جن کا اتنقال ہوچکا ہے جب کہ دیگر میں جسٹس خورشید انور بھنڈر، جسٹس حامد علی شاہ، جسٹس ظفراقبال چوہدری، جسٹس حسنات احمد، جسٹس شبررضا، جسٹس یاسمین رحمان اور جسٹس جہانزیب رحیم شامل ہیں جن کے خلاف عدالتِ عظمیٰ نے نوٹسز واپس لئے اور یہ تمام ججز اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: