Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد کے اعتراض پر واقعے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی تاہم آج  ڈی آئی جی محمد ادریس کو نیا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قصور کی رہائشی زینب کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود معصوم بچی کو بازیاب نہیں کراسکی تھی تاہم منگل کی شام اس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زینب کے ساتھ ایک سے زائد مرتبہ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔زینب کے قتل کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا، بالخصوص قصور میں جہاں مشتعل افراد نے گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ان کی 2 گاڑیوں کو آگ لگادی۔

About Admin

Check Also

بھارت؛روسی خاتون سیاح کیساتھ 6افراد کا مبینہ گینگ ریپ

نئی دہلی (فارن ڈیسک )بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: