Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حالات اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نواز شریف

حالات اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالات اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا فارم ہاؤس میں کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ نواز شریف نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور مسائل بھی سنے۔ کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کارکنان متحد رہیں کیونکہ عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین ہمارے خلاف جو سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے، 2018 میں عوام احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر کے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: