Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں تاہم ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی۔پی ایف ایف کی معطلی کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی جسے لاہور میں چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔رواں سال روس میں شیڈول میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جب کہ فیڈریشن میں جاری محاذ آرائی کے سبب فیفا نے پاکستان کی رکنیت ہی معطل کر دی تھی۔واضح رہے کہ ٹرافی کی پاکستان آمد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جس کے بعد قازقستان جائے گی۔ فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: