Home / اہم ترین / دپیکا اور رنویر نے خوابوں کا محل خرید لیا

دپیکا اور رنویر نے خوابوں کا محل خرید لیا

ممبئی(شوبز ڈےسک)دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مستقبل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنے خوابوں کا محل خرید لیا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ دونوں حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی سالگرہ کے موقعے پر سری لنکا سے چھٹیاں گزار کر آئے ہیں جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکار سری لنکا میں منگنی کرچکے ہیں اور بہت جلد شادی کا اعلان کرکے ویروشکا کی طرح اپنے مداحوں کو سرپرائز دیں گے جبکہ دپیکا کو ملا شادی کا جوڑارنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کو ساڑھی اور ہیرے کا سیٹ دئیے جانے کی خبروں کے بعد تو دونوں کی شادی کی افواہیں زور پکڑتی جارہی ہیں جب کہ حال ہی میں دونوں کی جانب سے مشترکہ طور پر خریدے جانے والے بنگلے نے تو تقریباً اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا، رنویر کی منگنی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی حال ہی میں بھارتی شہر گووا میں مشترکہ طور پر ایک خوبصورت اور مہنگا بنگلہ خریدنے کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ یہ بنگلہ اسی علاقے میں واقع ہے جہاں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کا بنگلہ بھی موجود ہے۔ اس حوالے سے جب رنویر کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا تو ان کی ٹیم ممبران نے بنگلہ خریدنے کی خبروں کی تردید کردی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ”پدماوت“مختلف تنازعات کی بنا پر پابندی کا شکار تھی تاہم بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو گرین سگنل مل گیا ہے اور اب فلم25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ کے تینوں خانز کا اسرائیلی وزیراعظم سے ملنے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ کے تینوں خانز نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملنے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: