Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / کیوی کنڈیشنزمیں سخت امتحان، سرفراز احمد کا اعتماد متزلزل ہونے لگا

کیوی کنڈیشنزمیں سخت امتحان، سرفراز احمد کا اعتماد متزلزل ہونے لگا

نیلسن: کیوی کنڈیشنز میں سخت امتحان سرفراز احمد کا اعتماد متزلزل کرنے لگا دوسرے میچ کے دوران میدان میں کپتان کا شورشرابا بڑھ گیا ٹیم کی کارکردگی کا گراف مزید نیچے آگیا۔
سرفراز احمد کیویز کی اننگز کے دوران بولرز اور فیلڈرز پر چیخنے چلانے کیساتھ حوصلہ بڑھانے کی بھی کوشش کرتے رہے لیکن مین آف دی میچ گپٹل نے ایک نہ چلنے دی۔ مسلسل دوسری ناکامی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ بیٹنگ میں ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی۔ ابتدائی 10اوورز میں بہت وکٹیں گنوائیں جس کے باعث میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، ٹیل اینڈرز چند اچھی اننگزنہ کھیلتے تو صورتحال مزید خراب ہوتی۔
بیٹسمینوں پر خفا نظر آنیوالے کپتان نے کہا کہ ہمیں کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ کرنا ہو گی، اگلے میچ تک جو وقفہ ملے گا اس میں اپنی خامیوں پر کام کرتے ہوئے کم بیک کی کوشش کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں تمام ترمسائل کے باوجود کیویز کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو ابتدا میں وکٹیں ملنے کی وجہ سے صورتحال ہمارے حق میں تھی لیکن بارش کی وجہ سے حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی، تاہم موسم پر کسی کا اختیار نہیں۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: