Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / چین کے زر مبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 39 ارب ڈالر تک جاپہنچے

چین کے زر مبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 39 ارب ڈالر تک جاپہنچے

بیجنگ: چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 39 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔
چین کے مرکزی بینک نے ملک کے زر مبادلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق دسمبر 2017 تک چین کے زر مبادلہ کی کل مالیت 31 کھرب 39 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر رہی۔ یہ تعداد 2017 کے آغاز کے مقابلے میں ایک کھرب 39 ارب 40 کروڑ ڈالرز زیادہ ہے یعنی شرح اضافہ 4.3 فیصد رہی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین کے زر مبادلہ کی مالیت 30 کھرب امریکی ڈالر کے معیار پر برقرار رہی ہے۔ گزشتہ سال چینی کرنسی کی شرح تبادلہ کا نظام زیادہ لچکدار کیا گیا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی منڈی میں مرکزی بینک کی طرف سے مداخلت اور کنٹرول دن بدن کم ہوتا چلا آرہا ہے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: