Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ

بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ


اسلام آباد (کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بیرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2017 کے دوران درآمد کی گئی گاڑیوں کی مالیت 254 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 134 ملین ڈالر کی غیرملکی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت پہلے پانچ ماہ میں 22 فیصد تک بڑھ گئی ہے جس سے گاڑیوں کی طلب میں ہونے والے اضافہ کی عکاسی ہوتی ہے۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی اوسط مالیت 3500 ڈالر فی یونٹ رہی تھی جبکہ رواں مالی سال کے دوران درآمد کی جانے والی گاڑی کی اوسط قیمت 3600 ڈالر فی یونٹ تک بڑھنے کے باوجود درآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹو انڈسٹری کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صنعت میں نئی کمپنیوں کی شمولیت سے درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: