Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ

بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ


اسلام آباد(کامرس رپورٹر)گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے چار ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں تقریبا26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق روںا مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار 9 لاکھ ایک ہزار 857 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے بجلی کے پنکھوں کی تعداد 7 لاکھ 16 ہزار 806 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی پیداوار میں 25.82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016 کے مقابلے میں اکتوبر 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار میں 12.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر 2016 کی پیداوار ایک لاکھ 62 ہزار 440 یونٹس کے مقابلہ میں اکتوبر 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی پیداوار ایک لاکھ 83 ہزار 398 یونٹس تک بڑھ گئی۔

About Admin

Check Also

گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: