Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / 2018 کی آمد پر پاکستانی شوبز اسٹارز کی نیک خواہشات

2018 کی آمد پر پاکستانی شوبز اسٹارز کی نیک خواہشات

کراچی: 2017 کے اختتام اور 2018 کی آمد پر پاکستانی شوبز اسٹارز نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نیا سال ان کی اور تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئے۔
ماہرہ خان:
2017 ماہرہ خان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔ گزشتہ برس ماہرہ خان کو بے تحاشا کامیابی اور شہرت ملی جب کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا لہٰذا ماہرہ خان نے اپنی فیملی اوران تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی ساتھ ہی تمام لوگوں کو سال نو کی مبارکباد دی۔
ماورا حسین:
ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
عروہ حسین:
ماورا حسین کی بہن عروہ حسین نے بھی اپنی تصویر کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد دی۔
فہد مصطفیٰ:
پاکستانی اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی ایک مسکراتی ہوئی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور نئے سال کی مبارکباد دی۔
مایا علی:
اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2018 ہماری زندگیوں میں خوشیاں اور مثبت تبدیلی لے کرآئے آمین۔
دانش تیمور:
دانش تیمورنے نئے سال کو نئی امید قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس سال ایک بہتر انسان اور بہتر شہری بننے کی کوشش کرتے ہیں، نیا سال ایک موقع ہوتا ہے جب ہم خود کو بہتر کرکے ایک بہتر دنیا تشکیل دے سکتے ہیں آپ سب کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد ہو۔
عائزہ خان:
پاکستانی شوبز کی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نےسال نو کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں۔
علی ظفر:
گلوکارواداکار علی ظفر نے گزشتہ برس کا سورج غروب ہوتےدیکھتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اورلکھا اس خوش نصیبی کو تلاش کیجئے جو آپ کی منتظرہے۔
ہمایوں سعید:
پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سب کی تمام خواہشات و خواب 2018 میں پورے ہوں، سب کو میری طرف سے بہت سارا پیار۔
ارمینا خان:
اداکارہ ارمینا خان نے بھی اپنے تمام دوستوں اور چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں آپ کو بہت زیادہ کامیابی حاصل ہو۔
شہزاد رائے:
گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 2018 میں بولنے کی آزادی تو ہوگی پر بولنے کے بعد آزادی ہوگی یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔
صنم سعید:
اداکارہ صنم سعید نے بھی تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: