Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لاہور میں ڈرائیور نے پولیس ناکے پر گاڑی چڑھادی، اہلکار ہلاک

لاہور میں ڈرائیور نے پولیس ناکے پر گاڑی چڑھادی، اہلکار ہلاک

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پولیس ناکے پر کھڑے ایک اہلکار کو کچل کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
جاں بحق پولیس جوان کی شناخت مستنصر اور زخمی کی قاسم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: