Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سردیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ اور پنجاب میں سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے

سردیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ اور پنجاب میں سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور: موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پنجاب اور سندھ بھر میں وفاقی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔
نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں اور پنجاب کے تمام وفاقی و سرکاری اسکول کھل گئے جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اے کلاس نجی اسکول سات جنوری سے کھلیں گے تاہم کئی نجی اسکولز کی انتظامیہ نے آج سے ہی اسکول کھول دیے ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے بھی تمام سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات تھیں، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر تھا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سرکاری اسکول تو کھل گئے ہیں لیکن پرائیوٹ اسکول کل دو جنوری سے کھلیں گے۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: