Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں نیوایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی ختم

کراچی میں نیوایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی ختم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیدی۔
مراد علی شاہ نے کراچی کے شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری ذمے دار ہیں اس لیے انہیں نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے اورکہا کہ کراچی کے شہری ذمے دارہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نوپرخوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جب کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے بھی ‏پولیس کو دفعہ 144 کی پابندی پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ‏نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی۔ سہیل انورسیال نے ڈیفنس، کلفٹن کی شاہراہوں سے فوری طور پر کنٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: