Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ژوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید

ژوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ: ژوب میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب گل کچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ گل کچ میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: