Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / (ن) لیگ کی قیادت کی آج سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

(ن) لیگ کی قیادت کی آج سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

اسلام آباد: ن لیگ کی قیادت نے سعودی عرب میں ڈیرے ڈال لئے جب کہ قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، اپوزیشن کونئے این آراوکی بوآنے لگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ادھر اپوزیشن کونئے این آراو کا شک ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے حواری نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر خاموشی اختیار کریں، ان کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کے لئے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کوذاتی یا جماعتی مقاصد کے لئے قراردینا دو برادر ریاستوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے ناواقف اور بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبر کھلاڑی ہی کا کام ہے، وہی ایسا کرسکتے ہیں جو اپنی ہر ملاقات کو جیبیں کاٹنے کے لئے استعمال کرتا ہو وہ قومی مفاد کے لئے کی جانے والی ملاقاتوں کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: