Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف معاہدہ کرکے جلاوطنی اختیارکرسکتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعوی

نوازشریف معاہدہ کرکے جلاوطنی اختیارکرسکتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعوی

برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں معاہدے کے تحت سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جلا وطن ہو سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سعودی عرب کی ثالثی میں معاہدے کے تحت جلا وطن ہوسکتے ہیں۔ اخبارکے مطابق سابق وزیراعظم پردباؤ ڈال کرشہبازشریف کوسیاسی جانشین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وہ عملی سیاست سے بھی دستبرداری کی حامی بھرچکے ہیں۔
برطانوی اخبارنے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی ڈیل کے تحت نوازشریف کو باہررہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس طرح سے انہیں کرپشن کیسزسے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، نوازشریف کوباہرجانے کیلئے اجازت چاہئے اوراس کیلئے سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔
دوسری طرف مریم نواز نے برطانوی اخبارکی خبر پرردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدرنہیں بنیں گی، جلاوطنیاں آمروں اور جمہوریت پرشب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: