Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان سی آر پی ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے چند مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جو اب بند ہوچکا ہے تاہم حملہ آور اب بھی کیمپ میں ہی موجود ہیں۔ انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: