Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا، چوہدری نثار

مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا، چوہدری نثار

ٹیکسلا: ن لیگ کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔
ٹیکسلا کے نواحی علاقے لوہسرشرفو میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ خوشامدیوں اور مفاد پرستوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والانہیں تاہم ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ یہ ن لیگ حکومت کا طرہ امتیازہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا اور ہماری حکومت نے پی اوایف کے ملازمین کیلیے 20 فیصد بونس کا اعلان کیا لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی یہ بونس واپس لے لیاگیا لیکن جب ہم دوبارہ برسر اقتدارآئے توہم نے یہ بونس مزید بڑھاکرمزدوروں کودیا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس علاقے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ’’واہ جنرل اسپتال‘‘ کا آئندہ ماہ افتتاح کریںگے، ہم نے اپنے دور اقتدار میں سیکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا اور اب ایک مرتبہ پھر نوجوانوں کو ملازمتیں دلوائیں گے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: