Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مردان میں انتظامیہ کی غفلت، اسپتال کے باہر پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق

مردان میں انتظامیہ کی غفلت، اسپتال کے باہر پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق

پشاور: خیبرپختون خوا کے شہر مردان میں مریضہ نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا تاہم شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بعد اب خیبر پختون خوا کے شہر مردان میں بھی خاتون نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا اور پیدا ہوتے ہی موت کی آغوش میں چلاگیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مریضہ 27 سالہ ریحانہ کو مردان میڈیکل اسپتال لایا گیا لیکن لیڈی ڈاکٹر نے وارڈ میں جگہ نہ ہونے اور بچے کی پیدائش میں ایک ہفتے کا وقت بتاکر واپس بھیج دیا، مریضہ کی حالت چند ہی لمحوں میں غیر ہوگئی اور اس نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ شدید سردی اور سہولیات نہ ہونے کے باعث بچے نے میڈیکل کمپلیکس کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔دوسری جانب وزراتِ صحت خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر میڈیکل کمپلیکس کی 5 لیڈی ڈاکٹرز اور 3 اسٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا ہے، معطل ہونے والی ڈاکٹرز میں ڈاکٹرصائمہ، ڈاکٹرنزہت اشتیاق، ڈاکٹرنازیہ، ڈاکٹرمضہدہ اور ڈاکٹرماریہ شامل ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: