Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / متحدہ عرب امارات میں لائیو انٹرنیٹ کال سروس اسکائپ بند

متحدہ عرب امارات میں لائیو انٹرنیٹ کال سروس اسکائپ بند

دبئی: متحدہ عرب امارات میں آن لائن فری ویڈیو اور آڈیو کال کی ایپلی کیشن اسکائپ پر پابندی عائد کردی گئی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یواے ای حکومت نے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی مفت ویڈیو اور آڈیو کال کی سہولت ختم کردی۔ مواصلاتی کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسکائپ کو غیر لائسنس شدہ آئی ڈیز کی وجہ سے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول VOIP تک رسائی بند کردی ہے۔
اسکائپ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یواے ای حکام نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ ان کی ایپلی کیشن کو پورے امارات میں بند کردیا گیا ہے اور اسکائپ کی یہ سروس غیر معینہ مدت تک فراہم نہیں ہوسکتی۔
مفت ویڈیو آڈیو کال کی سہولت سے محروم ہونے والے صارفین نے حکومت کے اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

روزانہ ایک ٹن کچرا سمیٹ کر ایندھن بنانے والی ماحول دوست کشتی

نیو ہیمپشائر(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن کی ایک کمپنی نے سمندر صاف کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: