Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سندھ میں گنا بحران کے ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہے، مراد علی شاہ

سندھ میں گنا بحران کے ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چھٹی کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے، پنجاب سے سو روپے من گنا سندھ کی شوگر ملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو شوگر ملیں سندھ کے کاشتکاروں کا مہنگا گنا کیوں خریدیں گی؟، ہم نے پنجاب سے گنے کا ریٹ دو روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ مقامی کاشتکاروں کو فائدہ ہو، پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیگی۔
وزیراعلی سندھ کینٹ اسٹیشن پہنچے اورسڑک کی تعمیرکے کام کا جائزہ لیا، صدرکے علاقے میں الیکٹرونکس مارکیٹ اور اس کے اطراف گندگی کا ڈھیردیکھ کربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر شہرسے کچرا اٹھایا جائے اورسڑکوں کو صاف رکھا جائے۔ وزیراعلی نے شاہراہ قائدین پرشوروم مالکان کی جانب سے فٹ پاتھ پرتجاوزات اوراضافی فٹ پاتھ بنانے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کمشنرکراچی کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پرگاڑیاں کھڑی کرنے سے ٹریفک جام ہوتا ہے، شوروم مالکان سے بات کرکے اضافی فٹ پاتھ فوری ختم کی جائے۔
مراد علی شاہ نے شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری ذمے دار ہیں اس لیے انہیں نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے اورکہا کہ کراچی کے شہری ذمے دارہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نوپرخوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جب کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: