Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا نادرا کے خلاف دھرنے کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے 27 جنوری کو شہر قائد میں نادرا کے خلاف مہم اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے قومی شناختی کارڈ بنانے کے ملک کے واحد ادارے نادرا کے خلاف مہم چلانے اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے ہر طبقے کر ذلیل کیا جارہا ہے اور نادرا پاکستانی شہریوں کو مشکوک بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے اس لئے جماعت اسلامی نادرا کو راہِ راست پر لانے کے لئے باقاعدہ تحریک شروع کررہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کے خلاف دھرنوں کا آغاز کراچی سے شروع کیا جائے گا، 27 جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنا دیا جائے گا اور اس دھرنے کے دوران نادرا کے دفاتر کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

About Admin

Check Also

قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

نیویارک :قطرنے پاکستان کے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: