Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / بچے سنبھالنے کے لیے ابھی وقت نہیں، ودیا بالن

بچے سنبھالنے کے لیے ابھی وقت نہیں، ودیا بالن

ممبئی: بالی ووڈ میں بے باک سمجھے جانے والی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ان کے باس بچے کو سنبھالنے کا ابھی وقت نہیں ہے۔
بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ودیا بالن نئے سال کے پہلے روز یعنی یکم جنوری کو 40 برس کی ہوجائیں گی۔ اس متعلق جب ان سے انٹریو کے دوران پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزسال جب میں 39 برس کی ہوئی تھی اسی وقت سے میں کچھ نیا اورمنفرد کرنے کے لیے پر جوش تھی کیونکہ مجھے 40 برس کا ہونے میں بس ایک سال ہی رہ گیا تھا، اوراب میں 40 سال کی ہونے جارہی ہوں تو اب دیکھتے کیا کچھ نیا ہوگا۔
انٹریوکے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کو 5 برس بیت گئے ہیں اور ان کے بچے نہیں ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ بچے سنبھالنے کا ان کے پاس ابھی وقت نہیں ہے، میری ہرنئی فلم میرا نیا بچہ ہوتا ہے اوراس سے حساب سے میرے 20 بچے ہیں، میں اپنی توجہ نئے اورمنفرد کام پرمرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں نئی بات یہ سیکھی ہے کہ محض اسکرپٹ کا اچھا کافی نہیں ہوتا اور نہ ہی بڑے اداکار کا فلم میں شامل ہوکا کافی ہوتا ہے، بلکہ جب یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ہوں تو فلم اچھی ہی بنتی ہے، محض بڑے اداکاروں کوفلموں میں شامل کرکے ان فلموں کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

About Admin

Check Also

سنی لیون کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: