Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع ایوب گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی پولیس اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، علاقے میں پولیس بدستور سرچ آپریشن کررہی ہے۔
واضح رہے کہ راؤ انوار اب تک سپر ہائی وے اور اس سے ملحقہ علاقے میں کارروائی کے دوران درجنوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: