Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ملتان میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

ملتان میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

ملتان: سیتل ماڑی کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکو دو روز قبل متیتل روڈ پر ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ دوروز قبل 5 ڈاکو صبح سویرے ذوالفقار نامی شخص کے گھر میں گھس گئےتھے ۔ ڈاکوؤں نے پہلے ذوالفقار کو کمرے میں بند کرکے گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان اکٹھا کیا اور پھر اس کی 25 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھرسے 30 ہزار روپے کی نقدی اورایک لاکھ روپے کا دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: