Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اے پی سی میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں، رانا ثنا

اے پی سی میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں، رانا ثنا

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بنیاد بنا کر ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے، جب کہ اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس ان کا سیاسی ایجنڈا ہے، جبکہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں طاہر القادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: