Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اوکاڑہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق

اوکاڑہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: شنکر داس کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے شنکر داس میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوکت اٹھوال اور ظفراٹھوال کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا، ظفر اٹھوال اپنے ساتھیوں سمیت اوکاڑہ جارہا تھا کہ شنکر داس کے قریب ایک نواحی گاؤں میں گھات لگائے شوکت نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون مقتولین کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئی۔
ڈی ایس پی صدر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موضع اراضی شنکرداس پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اور لاشوں کو ریسکیوٹیموں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی تصویر کا معاملہ، 5 افسر معطل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) معطل ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: