Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / پانچ سال سے تکیے کا غلاف نہ دھونے والی خاتون کی پلکوں میں کیڑے پڑگئے

پانچ سال سے تکیے کا غلاف نہ دھونے والی خاتون کی پلکوں میں کیڑے پڑگئے

بیجنگ: چینی خاتون سوتے وقت 5 سال تک ایک ہی تکیہ استعمال کرتی رہیں یہاں تک کہ اس کا غلاف بھی نہیں دھویا گیا جس کے باعث خاتون کی پلکوں میں مختلف اقسام کے کیڑے پڑگئے ہیں۔
چین کی مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کو آنکھوں میں تکلیف اٹھنے پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آنکھیں سرخ ہونے کے باعث انہیں قطرے استعمال کرنے کا مشورہ دیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا اور تکلیف مزید بڑھتی گئی۔ یہاں تک کہ آنکھیں واضح طور پر سرخ دکھائی دینے لگیں اور ان میں خارش بھی شروع ہوگئی جس پر خاتون کو دوبارہ اسپتال لایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے خاتون کا معائنہ کیا تو وہ خود بھی حیران رہ گئے کیوں کہ ان کی پلکوں میں 10 مختلف اقسام کے تقریباً 100 کیڑے (جوئیں) پائی گئیں، جو عام طور پر ہر انسان کے جسم خاص کر چہرے میں پائی جاتی ہیں لیکن ان کا حجم بہت چھوٹا ہوتا ہے جس کے باعث وہ کسی کو دکھائی نہیں دیتی لیکن اس کیس نے ڈاکٹرز کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ان جوؤں کو مائٹس بھی کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹرز کے اصرار پر خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ جس تکیے پر سوتی ہیں اس کا غلاف گزشتہ 5 برس سے نہیں دھویا گیا یعنی ان کا تکیہ ان ننھی جوؤں کی آماجگاہ بن چکا تھا جو رفتہ رفتہ خاتون کے چہرے خاص کر پلکوں میں بسیرا کرتی رہیں اور آخرکار خاتون کے لیے پریشانی کا باعث بنیں۔

About Admin

Check Also

امریکا میں ’خونی فیشل‘ کرنے والا بیوٹی پارلر بند

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں بیماریوں اور انفیکشن کے خطرے کے تحت ایک بیوٹی پارلر بند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: