Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی، وزیرخارجہ

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق تمام بھارتی الزامات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھائی چپ برآمد ہوئی۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے متعلق بھارت کے تمام الزامات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو حاضر سروس نیول آفیسر، سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد وجاسوس اور معصوم پاکستانیوں کا قاتل ہے لیکن کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات انسانی ہمدردی، اسلامی تعلیمات ، رحم دلی کی روایات کے مطابق کرائی گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے لیکن ملاقات سے پہلے جامع سکیورٹی انتظامات لازم تھے اور سفارتی ذرائع سے دونوں ممالک نے پیشگی اس بات پر اتفاق کیا تھا جب کہ 30 منٹ تک طے ملاقات کو ان کی درخواست پر 40 منٹ کیا گیا اور ملاقات کی کامیابی کا اندازہ کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کے شکریہ سے لگایا جاسکتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے، جیولری اتروانے پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوتوں کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث چیکنگ کے لئے رکھ لیا گیا اور ایک جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔
واضح رہے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو سے گھر والوں کی ملاقات کو بھارت کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

About Admin

Check Also

تصویر لیک معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر حنیف عباسی اٹک جیل منتقل

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے سے نواز شریف کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: