Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی ملاقات

نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی ،ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف نے ایک بار پھر افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے دوستانہ اور پر امن تعلقات پر زور دیا۔
اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کےلئے تمام ادارے متحد ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، سرحد پار سے دہشت گردوں کوسپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جب کہ دہشت گردی کےلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں جسے دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: