Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / خاتون کو گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول

خاتون کو گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول

پینسلوینیا: امریکا میں خاتون کو 284 ارب ڈالرسے زائد کا بجلی کا بل موصول ہوا تووہ حیران و پریشان ہوگئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ایری کی رہائشی میری ہورومنسکی اس وقت شدید پریشان ہوگئیں جب انہیں گھرکا بجلی کا بل 284 ارب ڈالرموصول ہوا جب کہ بل میں انہیں تمام رقم نومبر2018 تک ادا کرنا تھیں۔ اس حوالے سے میری ہورومنسکی کا کہنا تھا کہ بل دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں، ہم نے کرسمس کی لائٹس لگائی ہوئی تھیں اور سوچا کہ کیا ہم نے انہیں غلط طریقے سے تو نہیں لگا دیا۔
میری نے کہا کہ وہ بل لے کرجب متعلقہ ادارے گئیں تو وہاں ادارے کے ترجمان مارک ڈربن نے بتایا کہ اصل واجب الادا رقم تقریباً صرف 284 ڈالر ہے جب کہ بل پرغلط رقم درج تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ میں نے اربوں ڈالرزکا بل کبھی دیکھا ہو، ہم صارف کی جانب سے اس غلطی سے متعلق رجوع کرنے کی کوشش پر بہت قدرکرتے ہیں تاہم وہ لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی۔

About Admin

Check Also

امریکا میں ’خونی فیشل‘ کرنے والا بیوٹی پارلر بند

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں بیماریوں اور انفیکشن کے خطرے کے تحت ایک بیوٹی پارلر بند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: