Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / کیون پیٹرسن کو انگلش کپتان روٹ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

کیون پیٹرسن کو انگلش کپتان روٹ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

سڈنی: انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کو موجودہ کپتان جوئے روٹ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا جب کہ شائقین نے سوشل میڈیا پر الٹا ان کی ہی کھچائی کردی۔
تیسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچی ہوئی تھی تب کمنٹری باکس میں موجود پیٹرسن نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں جوئے روٹ ایک واٹر گن اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے کیپشن لکھا کہ ’ کیپٹن فینٹاسٹک‘۔ اس پر شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، ایک نے لکھا کہ میری پاکٹ میں پستول ہے جس کا رخ آپ کی طرف ہے، الٹی سیدھی باتیں مت کرو۔ ایک نے کہا کہ آپ کپتان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ کے پی مذاق تو یوں اڑا رہے ہیں جیسے کبھی وہ ایسی انگلش ٹیم کا حصہ نہ رہے ہوں جس کو وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا، انھیں ایسی باتیں کرنے سے قبل آئینے میں اپنی شکل دیکھنا چاہیے۔

About Admin

Check Also

پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے

کراچی: قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے وہ ایشیا کپ میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: