Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / تیمور کی ماموں رنبیر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

تیمور کی ماموں رنبیر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی اپنے ماموں رنبیر کپور کے ساتھ جاری ہونے والی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان رواں ماہ پورے ایک برس کا ہوگیا ہے۔
اس عرصے میں تیمور کی لاتعداد تصاویر منظرعام پرآئیں جن میں سے کسی میں وہ اپنے والد، کسی میں والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ہوتا تھا لیکن تیمور کی اپنے ماموں اداکاررنبیر کپور کے ساتھ آج تک ایک بھی تصویر نہیں تھی۔رنبیر کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ تیمور کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں۔ تاہم گزشتہ روز مداحوں کی یہ خواہش رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے پوری کردی۔ گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر پورے کپور خاندان نے مل کر کرسمس کا تہوار منایا جس میں سیف علی خان سمیت پٹودی خاندان نے بھی شرکت کی۔تقریب کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئیں جن میں تیمور کپور خاندان کے افراد کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آرہا ہے۔جب کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر جس میں رنبیر تیمورکو گود میں لیے ہوئےہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

About Admin

Check Also

اداکار دلیپ طاہل نشے میں ڈرائیونگ اور رکشہ کو ٹکر مارنے پر گرفتار

ممبئی: بھارتی اداکار دلیپ طاہل کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران رکشا کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: