Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایم کیوایم پاکستان آج بھی ایم کیوایم لندن ہی ہے، ارشد وہرہ

ایم کیوایم پاکستان آج بھی ایم کیوایم لندن ہی ہے، ارشد وہرہ

اسلام آباد: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اورڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ڈرامہ بازی ہے اور درحقیقت ایم کیو ایم پاکستان اورلندن آج بھی ایک ہی ہے۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے فاروق ستار کے ریفرنس کی سماعت ہونا تھی تاہم دو ممبران کی عدم دستیابی کے باعث سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی گئی تاہم ارشد وہرا نے الیکشن کمیشن میں الگ درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کا آئین اورمنشورفراہم کیا جائے، اس کے علاوہ باغ جناح کراچی میں بانی ایم کیو ایم کو جمع کرائے گئے حلف نامہ کی نقول اور ایم کیو ایم کی قیادت میں تبدیلی سے متعلق ترمیم بھی مہیا کی جائے۔
سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد وہرا نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی اصل تصویر نمایاں نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان ڈرامہ بازی ہے، ایم کیو ایم پاکستان آج بھی ایم کیو ایم لندن ہی ہے، اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کے لوگوں کے خلاف درخواست نہیں دی، ہم نے الیکشن کمیشن سے ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق دستاویزات طلب کرنے کی درخواست دی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد وہرا ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کراچی کے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی، جس پر فاروق ستار نے انہیں ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا ہے.

About Admin

Check Also

منی لانڈرنگ کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر کارروائی ہوگی، برطانوی وزیرداخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: