Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ ڈالر کمی کردی

امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ ڈالر کمی کردی

نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کردی اور کہا ہے کہ کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔
یہ کٹوتی اقوام متحدہ کے نئے بجٹ برائے سال 19-2018ء میں کی گئی ہے ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں اگلے دو برس کے لیے 5ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے، کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے، اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا اقوام متحدہ کو فنڈ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جو مجموعی بجٹ کا 22 فیصد فراہم کرتا ہے جب کہ بقیہ بجٹ دنیا بھر کے دیگر ارکان ممالک پورا کرتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور دھمکی دی تھی کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والوں کی امداد بند کردی جائے گی۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: