Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان کی سمندری حدود سے 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار

پاکستان کی سمندری حدود سے 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: