Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید کم ہوجائیں گے۔
یہ بات انہوں نے جمعے کو کراچی میں پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔ اس منصوبے کا مقصد پائیدار صنعتی ترقی کا تسلسل اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیل کی تیز تر ترسیل یقینی بنانا ہے۔ سنگ بنیاد کے بعد خطاب میں وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ 5 ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ 20 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ حساس نوعیت کا ہے اسے شروع کرنے سے قبل آئل ٹینکرز ٹرانسپورٹ کو یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے آئل ٹینکر کے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا سب سے اہم اور محفوظ ذریعہ پائپ لائن کے ذریعے آئل کی فراہمی ہے، سڑک کے ذریعے اس کی ترسیل انتہائی خطرناک ہے ماضی کا سانحہ بہاولپور اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک بھر میں آئل کی ترسیل کے لیے تقریباً 10 ہزار آئل ٹینکر ز کے سڑکوں پر چلنے پھرنے سے حادثے کے خطرات میں بھی اضافہ ہور ہا ہے پائپ لائن مکمل ہونے سے آئل ٹینکرز پر سے ترسیلات کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: