Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مہمند ایجنسی میں افغان سرحد سے حملہ، 3 اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی میں افغان سرحد سے حملہ، 3 اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: مہمند ایجنسی میں افغان سرحد سے آنے والے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 3 ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی اہلکار نئی سرحدی چوکی تعمیر کرنے میں مصروف تھے کہ افغان سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے، دہشت گردوں کو اپنے مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی اور بدانتظامی کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: