Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سی پیک کے تحت تعمیراتی سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم

سی پیک کے تحت تعمیراتی سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی پیک منصوبے کے تحت درآمد کئے جانے والے تعمیراتی میٹریل پر ڈیوٹی ختم کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کپاس کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں زیرغور رہی جب کہ آٹو اسپئیر پارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں ای سی سی نے سی پیک منصوبے کے تحت تعمیراتی میٹریل کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کردی، ٹیکس کی چھوٹ پشاور سے کراچی اور سکھر سے ملتان تک میٹریل پر دی جائے گی۔
اجلاس کے دوران ای سی سی نے پنجاب اورسندھ کو اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ ایف بی آر کی جانب سے عائد متعدد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے سمیت شوگرمل مالکان سے سرپلس 0.3 ایم ایم ٹی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ کے پی اور پنجاب حکومت کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی جب کہ کسانوں سے سرکاری قیمت پر گنے کی خریداری اور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

About Admin

Check Also

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے ملاقات، نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے ملاقات، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: